پولیس اہلکاروں کیخلاف پیشی پر جانے والے ملزم کے فرار کامقدمہ درج

September 24, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی غفلت سے پیشی پر جانے والا ملزم فرارہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ شاہ شمس کوپولیس اطلاع موصول ہوئی کہ تھا نہ بدھلہ سنت کا حوالاتی محمد امتیاز سنٹر ل جیل سے پیشی کے لئے دیگر31 ملزمان کے ہمراہ اے ایس آئی محمد اعجاز، انسپکٹر انچارج جوڈیشل محمد اقبال،ایس آئی باقر حسین کی نگرانی میں گئے لیکن مذکورہ پولیس اہلکاروں نے پیشی سے واپسی پر دانستہ طور پر ملزمان کو خود اپنی نگرانی میں سنٹرل جیل کے اندر داخل نہ کروایا تا ہم جب سنٹرل جیل میں ملزمان کو قیدیوں کی گاڑیوں سے اتار کر گنتی کی گئی تو معلوم ہوا کہ افسران کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ملزم امتیا ز فرار ہوگیا جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی گئی ہے۔