پاک فوج ملکی استحکام اور بقاء کی ضمانت ہے، ملک اجمل خان بازئی

September 24, 2018

کوئٹہ(پ ر )مقامی اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم دفاع 6ستمبر اور یوم شہداء کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا مہمان خصوصی ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیت ملک اجمل خان بازئی تھے پروگرام میں یوم دفاع کی مناسبت سے مقررین نے خطاب کیا مہمان خصوصی ملک اجمل خان بازئی نے خطاب میں وطن کےدفاع کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دفاع وطن دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سرحدات کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں پاک فوج ملکی استحکام اوربقاء کی ضمانت ہے اور ہر مشکل میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے گی انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنا شعار بنائیں جدید علوم حاصل کریں اور ان سے استفادہ کئے بغیر ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے پروگرام کے دوران اکیڈمی کے طلباء نے یوم دفاع کے حوالے سے نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے اکیڈمی کے سربراہ سید مسلم شاہ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کاشکریہ ادا کیا جبکہ ملک اجمل خان بازئی نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور اکیڈمی کیلئے اپنی جانب سے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔