سوئٹزر لینڈ میں متنازع ریفرنڈم، برقع پہننے پر پابندی

September 24, 2018

سینٹ گالن (جنگ نیوز) سوئٹزرلینڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے متنازع ریفرنڈم میں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کے حق میں رائے دی، جس کے بعد برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی وفاقی ریاست سینٹ گالن میں حکومت نے سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک عوامی ریفرنڈم میں رائے دہندگان کی بہت بڑی اکثریت کی رائے کے بعد کیا گیا، خبررساں ایجنسی کے مطابق ریفرنڈم میں رائے دہندگان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ تمام عوامی مقامات پر چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپ دینے والے برقعے یا نقاب کے استعمال پر پابندی لگا دی جائے؟ سرکاری نتائج کے مطابق دو تہائی سے زائد رائے دہندگان67 فیصد کی سوچ یہ تھی کہ سینٹ گالن میں تمام پبلک مقامات پر مکمل برقعے یا پورے چہرے کے نقاب پر قطعی پابندی لگا دی جائے، اس ریفرنڈم میں ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی شرکت کا تناسب صرف 36 فیصد رہا۔