پاکستان کرکٹ ٹیم کے 50 روزہ دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری

September 25, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔50 روزہ طویل دورے میں 3 ٹیسٹ ،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ ہونگے۔ پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا 19 دسمبر سے 3 روزہ میچ کے ساتھ شروع ہوگا ، پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹائون اور 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ ہوگا۔ پورٹ الزبتھ میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 کو ڈربن، تیسرا 25 کو سنچورین ، چوتھا 27 کو جوہانسبرگ اور پانچواں و آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹائون میں ہوگا ۔ 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے میچز یکم فروری کو کیپ ٹائون، 3 فروری کو جوہانسبرگ اور 6 فروری کو سنچورین میں کھیلے جائیں گے ۔