تھائی لینڈ کے ریگو میں مردوں اور خواتین کے گولڈ میڈلز

September 25, 2018

کورات سٹی، تھائی لینڈ (نمائندہ خصوصی) تھائی لینڈ نے کنگز کپ سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ مینز اور خواتین ریگو میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ مینز ریگو میں تھائی لینڈ نے 670 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، ویتنام نے دوسری جبکہ فلپائن اور انڈونیشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمن مقابلوں میں تھائی لینڈ نے پہلی، ویتنام نے دوسری جبکہ فلپائن اور کوریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے اس ایونٹ میں صرف 30 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔