دارالعلوم قادریہ جیلانیہ کے پلیٹ فارم سے مفتی فضل قادری کی تصنیف کردہ کتاب کی رونمائی

September 25, 2018

مانچسٹر(اے اے جی) مانچسٹرمیں اہلسنت کی معروف دینی ،علمی ،فکری ،روحانی دارالعلوم جامعہ قادریہ جیلانیہ کے پلیٹ فارم پر مفتی اہلسنت علامہ مفتی فضل احمد قادری کی تصنیف کردہ کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علماءومشائخ نے شرکت کی ۔خطبہ استقبالیہ مناظراسلام مفکرملت علامہ احمد نثار بیگ قادری نے دیا۔ علامہ مفتی فضل احمد قادری نے اپنے خطاب میں وہ تمام حالات بیان کئے کہ کتاب لکھنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ تقریب کے داعی علامہ مفتی فضل احمد قادری تھے ، تقریب زیر سرپرستی مناظر اسلام مفکرملت علامہ احمد نثار بیگ قادری اور زیر صدارت اہلسنت کے معروف و بزرگ عالم دین مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں اعظمی منعقد ہوئی۔مفتی اسلام علامہ مفتی پیر محمد اسلم بندیالوی ،علامہ پیر مفتی محمد اختر علی قادری ،مولانامحمد بشیر خان نقشبندی ،مولانا قاری محمد علی شرقپوری ، مولانا قاری ظہیر اقبال قادری ،مولانا الشیخ احمد دباغ نقشبندی ، علامہ پیرزادہ سردار احمد قادری ،علامہ قاری حفیظ الرحمٰن غزالی ،صاحبزادہ قاری اعجازحسین قادری خلیفہ مجاز مراڑیاں شریف ،ڈاکٹر علامہ عظیم جی ،خواجہ پیر قاری محمد شفیع نقشبندی ، مولانا قاری محمد زمان قادری ، صاحبزادہ حماد رضا قادری ،مولانا حافظ جمیل احمد رضوی ،مولانا قاری زاہد شریف رضوی ،مولانا قاری اعجاز احمد چشتی ،مولاناحافظ عبدالغفور چشتی ،مولانا خورشید القادری ،مولاناحافظ غلام مسعود نقشبندی ،مولاناحافظ محمد نعیم نقشبندی، مولانا صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری ودیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ تمام علماءکرام نے علامہ مفتی فضل احمد قادری کی انتھک محنت و کوشش کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔