پانی کی غیر قانونی فروخت ، 2واٹر بورنگ سر بمہر

September 25, 2018

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے غیر قانونی طور پر پانی فروخت کرنیوالی 2 واٹر بورنگ سر بمہر کر دیں ۔ پیر کو اسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے تھانہ نون کے علاقے میں غیر قانونی واٹر بورنگ کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ دو واٹر بورنگ غیر قانونی طور پر پانی فروخت کر رہی ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ وفاقی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے ۔