ذیابیطس کی دوا ’فار ژیگا‘ دل کی حفاظت کیلئے موزوں ہے ، کمپنی کا دعویٰ

September 25, 2018

لندن( رائٹرز ) بین الاقوامی دواساز کمپنی ’اسٹرا زینیکا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کی ذیابیطس کی بیماری کیلئے بنائی جانے والی دوا ’فار ژیگا‘ دل کی حفاظت کے فوائد کی حامل ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں کو دل کے مختلف امراض لاحق ہونے کے شدیدخطرات ہوتے ہیں ۔ کمپنی کا دعوی ٰ ہے کہ اس نے ذیابیطس کے 17ہزار مریضوں پر اس دوا کے تجربات کر کے یہ نتائج اخذ کئے ہیں کہ دوا ہارٹ فیلئیر ، ہارٹ اٹیک اور ہارٹ اسٹروک پر قابو پانے میں مدد گار ہے ۔کمپنی مالکان کا کہنا ہے کہ یہ دوا دل کی صحت کے حوالے سے بین الاقوامی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے 10 نومبر کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ میں کمپنی اپنا مطالعہ پیش کرے گی اور امید ہے کہ اگلے برس کے آخر تک کمپنی اپنا نیا لیبل متعارف کرا دے ۔