دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہونے لگا

September 25, 2018

نارووال میں دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے راوی جسٹر کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ 59 ہزار 200 کیوسک ہے، جبکہ اس مقام پر پانی کے بہاؤ کی گنجائش 50ہزار کیوسک ہے۔

اس وقت دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث گزشتہ روز سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور کئی دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی تھی۔