ٹوکیو میں گیم شو، 650 سے زائد ممالک کی شرکت

September 25, 2018

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سالانہ گیم شو2018 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی’ماکوہاری میسے‘کنونشن سینٹر میں ہونے ولے اس گیم شو میں نئے اور جدید جاپانی وڈیو گیمز سمیت پلے اسٹیشن ،وی آر اور ایکس باکس کے ساتھ مختلف کنسول گیمز پیش کیے گئے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایشیا کی ویڈیو گیم انڈسٹری کے سب سے بڑے اس سالانہ ایونٹ میں گیمنگ انڈسٹری کے بڑے ناموں سونی، مائیکرو سوفٹ اور ننٹینڈو سمیت مختلف ممالک سے 650 سے زائد ہارڈوئیر اور سوفٹ وئیر کمپنیوں نے شرکت کی۔

گذشتہ چند سالوں سے اس گیم شو میں عام وڈیو گیمز سے ہٹ کر اسمارٹ فونز، اینڈریوئڈ، ٹیبلٹس، آئی فونز کے گیمز کو زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ 4روز تک جاری رہنے والے اس گیم شو کے دوران تقریباً 3 لاکھ افرادنے یہاں کا رخ کیا۔