نارتھ ناظم آباد سے لاپتا لڑکی کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

September 26, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تیموریہ تھانے کی حددو نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے پیر اور منگل کی درمیانی شب بیوٹی پارلر سےپراسرار طور پر غائب ہونے والی لڑکی قرۃ العین کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اغوا کا نہیں بلکہ لڑکی اپنی رضامندی سے سابق منگیتر علی اور اس کے2ساتھیوں کے ہمراہ گئی ہے ،تاہم پولیس نے لڑکی کے بھائی رفیق کی مدعیت میں سابق منگیتر علی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 374/18درج کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ دونوں نے نکاح بھی کرلیا ہے تاہم ابھی تک پولیس سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے پولیس دونوں کو تلاش کر رہی ہے ۔