ٹھیکیداروں کو 45کروڑ روپے کی ادائیگیاں نیب نے واٹر بورڈ سے تفصیلات مانگ لیں

September 26, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سیدہاشم زیدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے قبل ٹھیکیداروں کو 45 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ قومی احتساب بیورو کراچی کی جانب سے ایم ڈی واٹربورڈ کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ فروری2018 میں سابق ایم ڈی سید ہاشم زیدی کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں ۔