مظفرگڑھ میں شہری کے گھر پر کریکر حملہ

September 26, 2018

مظفرگڑھ میں نامعلوم ملزم کا شہری کے گھر پر دیسی ساختہ کریکر سے حملہ ،بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہیلمٹ پہنے ایک شخص گلی میں داخل ہوا اور وہ کریکر بم گھر کے اندر پھینک کر فرار ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ پھٹ نہ سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عارف کے گھر پر یہ دوسری مرتبہ کریکر سے حملہ کیا گیا ہے، واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عارف نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان اس سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔