شعیب شیخ کا ساتھی نائجیل برائین بھی گرفتار

September 26, 2018

بد نام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل ایگزیکٹ کے مرکزی ملزم شعیب شیخ کا ساتھی نائجیل برائین نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔

بد نام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل ایگزیکٹ کے مرکزی ملزم شعیب شیخ کے ساتھی اور بلیک لسٹ میں شامل پاسپورٹ کے حامل شہری نائجیل برائن کو ایف آئی اے حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا ، وہ نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 سے قطر فرار ہو رہا تھا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق امیگریشن کے دوران ملزم نائجیل برائن کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں درج ہونے کا انکشاف ہوا،مسافر ایگزٹ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے پر نائجیل برائن ایف آئی اے حکام سے تکرار کرتا رہا کہ آپ کا سسٹم خراب ہے مجھ پر کیسے کوئی مقدمہ بن سکتا ہے؟ ایف آئی اے حکام نے مقدمہ 15/56 میں مطلوب ہونے پر نائجیل کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔