آپ کا بچہ مو بائل اور ٹی وی پر کتناوقت گزارتا ہے؟

September 28, 2018

ایک نئے مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کا موبائل اور ٹی وی اسکرین پر محدود وقت اور پوری نیند لینابچے کےدماغ کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بچوں کی صحت کے حوالے سے کی گئی ایک غیر ملکی تحقیق میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے بچے کا موبائل اور ٹی وی پر وقت محدود کریں۔ بچے کو ایک دن میں دو گھنٹو ں سے زیادہ موبائل یا ٹی وی نہ دیکھنے دیں۔

تحقیق کے مطابق بچے کا کسی بھی اسکرین پر تفریحی وقت محدود، مکمل نیند اور جسمانی سرگرمی بچے کے دماغ کی صحت ، سوچ اور سمجھنے کی صلاحیت سے مشروط ہے۔

امریکا بھر سے ساڑھے چار سو بچوں کی دماغی کارکردگی پر کئے جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین پر گزارنے کا وقت بچوں کو نالائق بنا دیتا ہے۔

تحقیق میں بچوں کی زبان کی صلاحیت، یادداشت، حاضر جوابی اور توجہ کو بھی جانچہ گیا۔