خورشید شاہ نے بچے کو خسرہ مہم کا انجکشن لگایا

October 10, 2018

سینئر سیاستدا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں بچے کو انجکشن لگا کر خسرہ مہم کا افتتاح کیا۔

جی ایم سی میڈیکل کالج میں خورشید شاہ نے خسرہ مہم کے افتتاح کے موقع پر خود بچے کو انجکشن لگایا اور روئی کے بجائے ٹشو سے بچے کا بازو صاف کیا۔

خورشید شاہ کے انجکشن لگنے کے بعد بچے نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا