حکومت کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ڈالر 9 روپے بڑھ گیا ، حمزہ شہباز

October 11, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کوجمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں،، ڈالر نو روپے بڑھ گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ جعلی مینڈیٹ والے کی حکومت ہے آشیانہ میں ایک انچ زمین کسی کو بھی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر الزام ثابت نہیں کر سکے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قتل کے مقدمے میں دیت دینے والےکے بارے میں کہتے ہیں اس سے زیادہ ایماندارکوئی نہیں۔