مٹھی: غذائیت کی کمی سے ایک اور بچی انتقال کر گئی

October 12, 2018

تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ننھے بچے بالخصوص نومولود مسلسل اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچی انتقال کر گئی، جس کے بعد تھرمیں اس ماہ انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 15ہو گئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 10 دن کی بچی انتقال کر گئی، جس کے بعد سول اسپتال مٹھی میں رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 2018ء میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض سے 491 بچےفوت ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سول اسپتال مٹھی ہی میں زیر علاج غذائیت کی کمی اور بیماریوں میں مبتلا 2بچے دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔