الیکشن کمیشن کا شکایات سیل فعال ہوگیا

October 14, 2018

الیکشن کمیشن کا شکایات سیل فعال ہوگیا، پولنگ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

قومی و صوبائی حلقوں کی شکایات 0519217131 پر درج کرائی جا سکتی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز اپنی شکایات 0519217133 پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔

ووٹرزاپنی شکایات بذریعہ فیکس 0519217132 ،0519217134 پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔

شکایات سیل میں پولنگ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ شکایات سیل دو شفٹوں میں کام کرے گا۔