ہیری اور میگھن کے یہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

October 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے یہاں اگلے سال ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کے یہاں سال 2019 میں پہلےبچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اس بات اعلان شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سےسوشل میڈیا پر کیا گیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنسنگٹن پیلس کے پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیوک اورڈچس آف سسکس اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچس آف سسکس کے یہاں 2019 کے موسمِ بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔‘

برطانوی میڈیا نے شاہی جوڑے کی سڈنی پہنچنےکی تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میگھن نے جامنی رنگ کے دو فولڈر اٹھا رکھے ہیں ۔سوشل میڈیا پران تصاویر کو لےکر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک جانب پرستاروں کا کہنا ہے کہ شاید میگھن کچھ چھپانا چاہتی ہیںتو دوسری جانب لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگتا ہے ڈچس آف سسکس دستاویزات کے ساتھ خاص تیاری سے سڈنی آئی ہیں ۔

برطانوی میڈیا میں بھی قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس شائع ہوئیں کہ شاید شاہی جوڑے کے یہاں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے، جس کی اب شاہی محل کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔

واضح رہے پرنس ہیری اور میگن مارکل رواں سال19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔