• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے،شہزادہ ہیری اپنے بھائی کے ہمراہ جبکہ میگھن مارکل عروسی لباس زیب تن کیے ونڈسر محل پہنچیں جبکہ تقریب میں دلہا دلہن نے ایک دوسرےکو انگوٹھی پہنائی اور عمر بھر ساتھ نبھانے کاوعدہ کیا ۔

ہیری اور میگھن رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا، جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیاجبکہ دونوں نے مہمانوں کی موجودگی میں ونڈسر محل کے سینٹ جارجز چیپل میں ایجاب و قبول کیا۔

ہیری اورمیگھن رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شادی میں ہالی ووڈ ستارے بھی شرکت کررہے ہیں جن میں امریکی اداکار جارج کلونی بھی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں شریک ہوئےجبکہ بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا شادی کی تقریب میں شریک ہوئیںاور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی تقریب میں شامل تھے۔

برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں افراد شاہی محل کے باہر شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کو ٹیلی وژن پر دکھایا گیا، سڑکوں پر بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئیں اور لندن کی گلیوں بازاروں کو شاہی جوڑے کی تصاویر، قومی پرچموں سے سجایادیا گیااورساتھ ہی 200سےزائداسٹریٹ پارٹیزکا بھی انعقاد کیا گیا۔

ہیری اورمیگھن رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

اس سے قبل جمعہ کو میگھن مارکل کی والدہ ڈوریا ریگ لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ سے ونڈسر محل میں ملاقات کی جہاں شہزادے ہیری اور میگھن بھی موجود تھیں۔

شادی سے ایک روز قبل اپنے ہوٹل کے باہر میڈیا اور مداحوں سے گفتگو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں ، اس موقع پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ 'ان کے احساسات زبردست اور غیر معمولی ہیں۔

میگھن مارکل نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی جگہ اس ذمہ داری کو نبھائیں اور شادی کی تقریب میں ان کے ساتھ چلیں جسے شہزادہ چارلس نے قبول کرلیا۔

ہیری اورمیگھن رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

اداکارہ میگھن کو ان کے ساتھیوں کی جانب سے بھی شادی کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے جارہے ہیںجبکہ جوڑے نے لندن میں ایک امریکی پیسٹری شیف کلیئر تاک کو لیمن ایلڈر فلاور ویڈنگ کیک کا آرڈر دے رکھا ہے، جسے بٹر کریم اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شاہی القاب دےدیئےجس کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ڈیوک اورڈچس آف سسکس کہلائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل برطانوی شہزادہ ہیری سے شادی کے باجود 'شہزادی میگھن نہیں کہلائیں گی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی رگوں میں 'شاہی خون موجود نہیں یعنی ان کا تعلق کسی شاہی خاندان سے نہیں ہے۔

ہیری اورمیگھن رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شہزادہ ہیری سے شادی کے باوجود سرکاری طور پر میگھن مارکل 'پرنسز ہیری آف ویلز کہلائیں گی جیسا کہ ہیری کے بڑے بھائی ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو 'پرنسز ولیم آف ویلز کہا جاتا ہے جبکہ شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کو بھی سرکاری طور پر شہزادی ڈیانا کا اعزاز نہیں مل سکا، انہیں 'پرنسز آف ویلز کہا جاتا تھا۔

تازہ ترین