’یہ کیسے ممکن ہے ،جو ملک لوٹے وہی احتساب بھی کرے ‘

October 15, 2018

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے جس نے ملک لوٹا وہی احتساب بھی کرے ۔

سکھر کے سرکٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ملک کو آگے لے جانے کے کام کررہی ہے، کل 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کروں گا ۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف اور آصف زرداری کی حکومتوں نے ہاتھ پائوں باندھ کے موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس بھیجا اور اب شور مچارہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگربھارت کا مقابلہ کرناہےتو ریلوے کو اپنے پائوں پرکھڑا کرنا ہوگا۔