برطانیہ میں طوفان نے ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنا دی

October 16, 2018

لندن (این این آئی)برطانیہ میں طوفانی ہواوں کے باعث لندن کے ایئرپورٹ پر طیارے رن وے کے اوپر ہوا میں ہی جھولتے رہے ۔جہاز وں کے ڈولنے پر مسافربے حد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم ماہر پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کی اورطیارے کو خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لینڈنگ منسوخ کرنے کے بعد پائلٹس 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کا دبائو کم ہونے کا انتظار کرتے ہوئے طیارے فضاء میں ہی چکر لگاتے رہے اور ہوا کا دبائو کم ہونے کے بعد بحفاظت لینڈنگ کی۔