فارماسسٹ کے مشورے کے بغیر دوا کا استعمال نقصان دہ ہے، ڈاکٹر الطاف

October 16, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی ، کلیہ فارمیسی کے زیر اہتمام ’’ فارما سسٹ کا عالمی دن کے موضوع پر ہونے والے پروگرام سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فارمیسی کی صنعت میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر میں فارماسسٹ کا ہونا لازمی ہے اور کوئی بھی دوا فارماسسٹ کے مشورہ کے بغیر استعمال نہ کی جائے کیونکہ دوائوںکے استعمال کرنے میں ذراسی بھی کوتاہی ہوجائے تو وہ زہر کی طرح منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔اس موقع پرانچارج فارما کوگنوسی ڈاکٹر زاہد خان ،انچارج فارما سیوٹکس ڈاکٹر لبنیٰ بشیر،اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عبیداللہ کورائی ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مہہ جبیں ، ڈاکٹر ایاد نعیم،ڈاکٹراسلم شاہ،ڈاکٹر جبران بن یوسف ،ڈاکٹر شفق ارشاد ،ڈاکٹر محمد خان اورڈاکٹر عاقف الدیننے فارما سسٹ کی اہمیت پرمختلف موضوعات پر مفید معلومات فراہم کی۔