شاہد خاقان عباسی کی مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات

October 16, 2018

لاہور(سپیشل رپورٹر ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے فلائینگ کلب لاہور میں ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی بھرپور حمایت شکریہ ادا کیا اس موقع پر سید مقصود گیلانی عطاء گیلانی اور پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے مخدوم احمد محمود نے شاہد خاقان عباسی کو لاہور کی نشست سے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔