فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا

October 17, 2018

امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا، گروپ آف 77 کی سربراہی کے لیے جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت میں ووٹ ملے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں 146 اور مخالفت میں 3 ووٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین اقوام متحدہ کے گروپ آف 77 کی سربراہی کرے گا، گروپ آف 77 میں چین سمیت اقوام متحدہ کے 134 ملک شامل ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلے نے اسے اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ہم فلسطین کو ریاست نہیں مانتے۔