برطانوی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ روبوٹ بطور گواہ پیش

October 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں کسی روبوٹ کو بطور گواہ پیش کیا گیاہے۔

ایوانِ زریں کی ایجوکیشن کمیٹی نے میڈل سیکس یونیورسٹی سے پیپر دی روبوٹ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں روبوٹ بطور گواہ پیش ہوا اورتاریخ رقم کر دی۔

کمیٹی کے اراکین نے پیپر روبوٹ سے پہلے اس تعارف پوچھا اور پھرآرٹیفیشل انٹیلیجنس، فورتھ انڈسٹریل انقلاب اور روبوٹکس کے بارے میں سوالات کئے ۔

پیپر نامی روبوٹ کو جاپانی کمپنی سافٹ بینک نے تیار کیا ہے جسے 2014 سے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

روبوٹ میں 4 مائیکروفون، 2 ایچ ڈی کیمرہ اور سینے پر ٹچ اسکرین ہے۔

پیپر روبوٹ برطانیہ کے متعدد آفس میں میزبان کے طور پر رکھے گئے ہیں اور اسکولوں میں تعلیمی مقصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔