ہلمند دھماکا،انتخابی امیدوار سمیت 3 ہلاک

October 17, 2018

افغانستان میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق دھماکا صوبے ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں انتخابی امیدوار عبدالجابر قہرمانی کے دفتر میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد انتخابی مہم کے دفتر میں موجود صوفے میں رکھا گیا تھا، دھماکے میں7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔