حکیم سعید کا یوم شہادت، کتب میلے، مذاکرے اور مشاعرے کا انعقاد

October 18, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ضیا الدین یونی ورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے بیت الحکمہ لائبریری، ہمدرد یونی ورسٹی میں حکیم محمد سعید کے21 ویں یوشہادت کے موقع پر ان کی یاد میں منعقدہ تین روزہ کتب میلہ کا افتتاح کیا جس کے بعد ایک محفل مشاعرہ ہوا۔ کتب میلے میں متعدد بڑے پبلشروں نے اپنے اپنے اسٹالز لگائے جن پر ہر قسم کی کتابیں دستیاب تھیں۔دریں اثنا حکیم صاحب کے21 ویں یوم شہادت پر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد، ہمدرد (وقف) کی متولیہ فاطمہ منیر احمد، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار ڈاکٹر ولی الدین ، یونی ورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران، ہمدرد پبلک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم، پرنسپل شائستہ زیدی اور ہیڈ مسٹریس مہرین مسعود اور دیگر نے حکیم صاحب کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، علاوہ ازیں مذاکرہ سے رفیع الزماں زبیری اور پروفیسرنگار سجاد ظہیرنے خطاب کیا۔