مائیکروسافٹ کے شریک بانی 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

October 18, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن گلے کی رسولی کے مرض میں مبتلا رہ کر 65 برس کی عمر میں چل بسے ۔ انہوں نے اس مرض کا 2009 میں علاج کروایا تھا اور محض 2 ہفتے قبل یہ پھر لوٹ آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پال نان ہاجکن لمفومیا نامی بیماری میں مبتلا تھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے ڈاکٹر علاج کے بارے میں انتہائی پر امید ہیں، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔