دیوسائی میں پھنسے سیاحوں وملازمین کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع

October 19, 2018

گلگت بلتستان (پی پی آئی)اسکردو کے بلند ترین تفریحی مقام دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو نکالنے کیلئے پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔ایس ایس پی اسکردو راجہ مرزا حسن نے بتایا ہے کہ تمام افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسکردو لایا جائے گا، دیوسائی پر غیر ملکی خاتون سائیکلسٹ ،چار ملکی سیاح اور پانچ وائلڈ لائف کے اہلکار تین روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔