ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی نیول چیف سے ملاقات

October 19, 2018


ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران میری ٹائم سیکٹر کے پوٹینشنل اور بلیواکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم شعور و آگاہی کے فروغ میں پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بحری گزرگاہوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔