سعودی وضاحت قابل اعتبار ہے،ٹرمپ

October 20, 2018

سعودی عرب کے قونصل خانے میں صحافی کے قتل کی تصدیق پر امریکا اور اقوام متحدہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہناہےکہ سعودی وضاحت قابل اعتبار ہے،سعودی عرب پر کسی بھی پابندی میں دفاعی سودوں کی منسوخی شامل نہیں ہونی چاہیے۔

وائٹ ہاؤس نے خاشقجی کی موت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سانحےکی عالمی تحقیقات پرنظررکھیں گے۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریس نے صحافی کی موت کی فوری اورجامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعےمیں ملوث ذمےداران کوسزادینی چاہیے۔