44 بچوں کو جنم دینے والی 40 سالہ خاتون

October 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


افریقا میں ایک خاتون ایسی ہیں جنہوں نے اپنی عمر سے زیادہ بچوں کو جنم دیا،ان کی عمر 40 برس ہے اور وہ اب تک 44 بچوں کو جنم دے چکی ہیں جن میں سے 38 بچے اب تک زندہ ہیں۔

افریقی ملک یوگینڈا کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی مریم نامی خاتون پہلی مرتبہ 13 سال کی عمر میں ماں بنیں اور لگاتار 40 برس کی عمر تک ہر سال حاملہ رہی ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بہت کم مرتبہ انہوں نے ایک وقت میں ایک بچے کو جنم دیا۔ انہوں نے چھ مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دیا، چار مرتبہ ایک ساتھ تین تین بچوں مکی ماں بنیں جبکہ تین مرتبہ انہوں نے بہ یک وقت چار بچوں کو جنم دیا۔

جب وہ 18 بچوں کی ماں بن چکیں تو انہوں نے مزید بچوں کی پیدائش روکنے کے لیے ڈاکٹر رجوع کیا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں یہ کہہ کر منع کردیا کہ اس مداخلت سے انہیں نقصان ہوسکتا ہے یہاں تک کہ وہ مربھی سکتی ہیں۔

انہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2016 میں اپنے 44 ویں بچے کو جنم دیا تھا۔ان کے شوہر نے کئی شادیاں کر رکھی ہیں لہٰذا ان کے شوہر کبھی کبھار ہی گھر آتے ہیں۔کبھی کبھار تو سال بیت جاتا ہے۔

ان کا شوہر ان پر شدید تشدد بھی کرتا ہے۔ مریم کو اپنے بچوں کےلیے روزانہ 10 کلو آٹا، چار کلو شکراور صابن کی تین ٹکیاں درکار ہوتی ہیں۔

حال ہی میں مریم کےلیے انٹرنیٹ پر چندے کی مہم چلائی گئی تو اس میں 10 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوئی جس کے بعد مریم اب قدرے پرسکون انداز میں اپنے بچوں کی کفالت کررہی ہیں۔