زمین پر گرنے والا چاند کا ٹکڑا 6 لاکھ ڈالر میں نیلام

October 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


لندن( نیوز ڈیسک) زمین پر گرنے والا چاند کاایک ٹکڑا 6لاکھ ڈالر سے زیادہ میں نیلام ہوگیا، گارڈین کے مطابق بوسٹن کی آر آر آکشن نے اس بات کااعلان کیاہے، گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ6لاکھ12 ہزار500 ڈالر میں نیلام ہونے والا چاند کا یہ ٹکڑا 6 ٹکڑوں پر مشتمل ہے جو ایک پزل گیم کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں شہاب ثاقب کا یہ ٹکڑا ویٹنام کے ہانام صوبے میں ٹام چک پگوڈا کمپلیکس میں کام کرنے والے ایک نمائندے کو ملا تھا ،آپس میں مضبوطی سے جڑے ہوئے 6 ٹکڑوں پر مشتمل اس ٹکڑے کا وزن 5 کیلو گرام ،آکشن ہائوس کاتخمینہ تھا کہ یہ ٹکڑ ا 5 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگا، شہاب ثاقب یا چاند کا یہ ٹکڑا گزشتہ سال شمال مغربی افریقہ کے ملک ماریطانیہ کے دور دراز علاقے سے ملاتھا لیکن ماہرین کاکہناہے کہ یہ ہزاروں سال سے زمین پر پڑا رہاہوگا۔ یہ اپنے وزن کے اعتبار سے اب تک زمین پر ملنے والا سب سےاہم شہاب ثاقب تصور کیاجارہاہے۔