پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ مہم

October 21, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو پوائنٹس کو سیل اور متعدد کو جرمانے کردئیے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق لاہور میں لکشمی چوک، انارکلی اور اندرون شہر سمیت مختلف مقامات پر ناشتہ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔

لکشمی چوک میں معروف سوئیٹس شاپ اور چنے فروخت کرنے والے ایک پوائنٹ کے پروڈکشن یونٹ کوسیل کردیا گیا جبکہ متعدد مقامات پر ناشتہ فروخت کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسلسل چیکنگ سےناشتہ پوائنٹس کا معیار دن بدن بہتر ہو رہا ہے ۔