بھاری مقدارمیں آتشبازی کا سامان برآمد، پانچ ملزموں کے خلاف مقدمات

October 22, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ گنج منڈی پولیس نے بھاری مقدارمیں آتشبازی کا سامان برآمدکرکے پانچ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمختلف گوداموں سے 5700کلاشنکوف پٹاخے، 800شہنائیاں، 700سوتر گولے، 60انار،2250 چائنا پٹاخے، 36چائنہ باکس اور 650 دیگر پٹاخے قبضے میں لے لیے، آتش بازی کا غیرقانونی سامان رکھنے پر پانچ ملزموں راجہ جاوید، پرویز اختر، ساجد محمود، اکرام عرف کامی اور افتخار کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔