پنجاب: مضر صحت دودھ بنانے والوں کے خلاف آپر یشن

October 24, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور ساہیوال میں پانچ گاڑیوں سے17ہزار لیٹر مضر صحت دودھ برآمد کر کے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ مضرصحت اور غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پاؤڈر اور کیمیکل زدہ دودھ مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عارف والا میں ایک آئس فیکٹری پر چھاپا مار کرجعلی دودھ برآمد کیا،فیکٹری کے خفیہ کمرے میں جعلی دودھ بنانے کا مکروہ دھندا کیا جا رہا تھا ۔