نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے قومی ٹیم کا اعلان

October 29, 2018

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم پاکستان کے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ کرنے والی قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے اسی اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کیا ہے ۔

پاکستان ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، بابر اعظم ، صاحبزادہ فرحان ، شعیب ملک ، آصف علی ، حسین طلعت ، شاداب خان ، شاہین آفریدی ، عثمان شنواری ، حسن علی ، عماد وسیم ، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز 31 اکتوبر ، 2 نومبر اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔