باکسر نے شکست کھاکر اپنے ہی کوچ کی مار لگادی

October 29, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

جارجیا کے باکسر نے شکست کھانے کے بعد اپنے کوچ پرغصہ اتارتے ہوئے اس پر مکوں کی بارش کردی ۔

یوں تو ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم کچھ لوگ اپنے مخالف سے ہارنے پر آپے سے باہر ہوجاتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے اس باکسرکو ہی دیکھ لیں جوشکست کھانے پر اپنے ہی کوچ پر مکے برسا رہا ہے۔

یہ مناظر بلغاریہ میں جاری ایک باکسنگ رنگ میں دیکھے گئے جب جارجیا سے تعلق رکھنے والا لیون شونیا نامی باکسر اپنے حریف سے باکسنگ میچ ہار گیا اور یوں غصے سے بے قابو ہوکے رنگ سے باہر کھڑے کوچ پر خوب مکے برسا دیئے۔

یوں اچانک حملے پر کوچ جہاں دنگ رہ گیا وہیں کھلاڑی کو روکنے کیلئے جوابی وار بھی کیا جبکہ یوں آپس میں لڑتے باکسر اور ٹرینر کو دیکھ کر شائقین بھی حیران رہ گئے۔