’بیف نہیں کھائیں گے، مینیو سے نکالا جائے‘

November 01, 2018

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے بھارتی کھلاڑیوں کےمینو میں بیف شامل نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے نئے مینیو کی فرمائش کرڈالی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 21 نومبر سے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز کرنا ہے ۔سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی ، تین ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچز شامل ہیں ۔

دو ہفتے قبل بھارتی بورڈ کی ایک انسپکشن ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تاکہ ہوٹل، پریکٹس وینیوز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جا سکے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی ہے کہ بھارتی مینیو میں دال سبزی کو زیادہ شامل کیا جائے اور بیف کو مینیو سے نکالا جائے۔

بھارتی منجمنٹ کی خواہش ہے کہ کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ کھانے پر فوکس کریں اور انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

حال ہی میں انگلینڈ کے دورے کے دوران مینیو میں بیف کے شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی بہت ہنگامہ برپا ہوا تھا ۔