شاہ رخ خان کے بارے میں آپ کیا نہیں جانتے؟

November 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کرنے والے’ بادشاہ‘ شاہ رخ خان کے بارےمیں کچھ ایسی باتیں ہیں جو ان کے مداح نہیں جانتے۔

’چک دے انڈیا‘ اسٹار صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک خاندانی آدمی بھی ہیں۔وہ اپنے پیشہ ورانہ معاملات کے بارے میں جتنے کھل کر سامنے آتے ہیں ، ہر ایک ان کی ذاتی زندگی سے اتنا واقف نہیں ہے۔

نانا منگلور بندرگاہ کے چیف انجینئر تھے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے دادا جان محمد کا تعلق افغانستان سےتھا جبکہ ان کے نانا کا تعلق منگلور سے ہے ،1960 میں ان کے نانا نے بطور چیف انجینئر ریاست کرناٹک میں واقع منگلور بندرگاہ کی تعمیر میں حصہ لیا تھا۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے منگلور سے تعلق کے بارے میں بتایا تھا۔

والد بھارت تحریک آزادی کے سر گرم کارکن

شاہ رخ کے والد میر تاج محمد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا، بہت سے کاروبار کیے جن میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔جو ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے۔انہوں نے ایم اے اور ایل ایل بی کی دگری حاصل کر رکھی تھی۔انہیں کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

شاہ رخ کے والد تقسیم کے بعد دہلی اور پھر حیدرآباد آ گئے جہاں ان کی ملاقات شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمی سے ہوئی۔ دہلی کے انڈیا گیٹ کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے تاج محمد خان نے ایک کار حادثے میں زخمی لطیف فاطمہ کونا صرف ہاسپٹل لے گئے بلکہ خون کا عطیہ دے کر جان بچائی اور پھر 1959ء میں دونوں کی شادی ہوئی۔

نانی نے گود لیا، اصلی نام عبد الرحمٰن

شاہ رخ خان کا اصلی نام عبد الرحمٰن تھا جو ان کی نانی نے رکھا تھا مگر ان کا باضابطہ نام ان کے والد کی طرف سے رکھا گیا تھا جسے آج ساری دنیا جانتی ہے۔ان کی نانی نے انہیں گود لے لیا تھا۔ شاہ رخ خان فوج کا حصہ بننا چاہتے تھے اسی لئے انہوں آرمی کے اسکول سے تعلیم حاصل کی مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔

1980ء میں شاہ رخ کے والد کینسر کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ 1991ء میں والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ والدین کی موت کے غم میں بہن لالہ رخ نیم پاگل ہوگئیں شاہ رخ نے بہن کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ اپنے ماں باپ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان 1991ء میں دہلی سے بمبئی منتقل ہو گئے ۔

شاہ رخ خان کےممبئی منتقل ہونےکی اصل وجہ

شاہ رخ نے ممبئی آکر فلموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان کی کالج کی لڑکی گوری جس سے وہ چھ سال سے محبت کرتے تھے ممبئی گئی تھی۔ ممبئی آتے ہی شاہ رخ نے 1991ء ہی میں گوری خان سے ان کی شادی ہوئیجو سکھ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا آرین (پیدائش 1997ء) اور ایک بیٹی سہانا (پیدائش 2000ء) | اور ایک بیٹا ابراہیم شامل ہیں۔