دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات کاآغاز ہوگیا۔


اسی سلسلے میں دپیکا پڈوکون کے گھر ہندوؤں کی مذہبی رسوم وروایات کے مطابق پوجا کا اہتمام کیاگیا ہے۔اس پوجا کا اہتمام دلہا اوردلہن دونوں کے گھر کیا جاتا ہے تاہم فی الحال یہ تقریب دپیکا پڈوکون کے گھر منعقد کی گئی ہے ۔


دپیکا زرد رنگ کے لباس میں نہایت خوش اور خوبصورت نظر آرہی ہیںجس کی تصاویر سوشل میٖڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔


دپیکا پڈوکون کا لباس معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی اٹلی کے خوبصورت مقام 'لیک کومو میں ہوگی ۔

شادی کی دو تقاریب ہوں گے یعنی 14نومبر کو ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق شادی ہوگی اور پھر 15نومبر کو سندھی روایات کے مطابق شادی کی تقریب ہوگی ۔

بعد ازاں یکم دسمبر کو ممبئی میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی وڈ اسٹارز سمیت دیگر نامور شخصیات مدعو ہوں گے۔