وزیراعظم نے انسداد پولیو ٹاسک فورس اجلاس طلب کرلیا

November 03, 2018

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے 9 نومبر کو نیشنل ٹاسک فورس انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس برائے پولیو بابر بن عطاء کے مطابق 9 نومبر کو ہونے والے نیشنل ٹاسک فورس انسداد پولیو کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہونگے۔

وزیراعظم کو اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی، ملک میں رواں سال پولیو کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سندھ میں کراچی سے ایک، خیبرپختونخوا سے ایک، بلوچستان سے تین، باجوڑ سے دو اور خیبر سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔