بالی ووڈ فلم ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘ کا ٹریلرجاری

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘میں 12 اور رجنی کانت 5 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس فکشن فلم ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘کا بلاآخرآفیشل ٹریلرہندی اور تامل زبان میں جاری کردیا گیا ہے جبکہ مداحوں کو اب فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے جب کہ فلم تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹرز بھی منظر عام پر آچکے ہیں، جس میں دونوں اداکاروں کے روپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’ٹوپوائنٹ زیرو‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے جب کہ فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ الگ روپ میں نظر آئیں گے۔

اس طرح دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے جو 29نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔