کورنگی، لیاری میں پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

November 07, 2018

کراچی کے علاقے کورنگی اور لیاری میں پولیس نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

چاکیواڑہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں پولیس نے 2 ڈاکو سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ڈاکو حاکم علی اور سرمد شہر میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرکے اندرون سندھ روپورش ہوجاتے تھے۔

گرفتار ڈاکو سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔