امریکی صدر نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹادیا

November 08, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹا دیا جس پر جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو خط میں کہا کہ آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میتھیوجی ویٹا کرکو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کردیا، امریکی صدر نے کہا عہدے پر مستقل تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں جیف سیشنز پر برہمی کا اظہار کیا تھا، کہا تھا کہ جیف سیشنز محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جیف سیشنز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے معاملے سے خود کو علیحدہ رکھا تھا، اس فیصلے پر صدر ٹرمپ اٹارنی جنرل سے ناراض تھے، اکثر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔