کوئٹہ سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

November 08, 2018

کوئٹہ میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کرلیا ، ملزم خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کوئٹہ کی ایک لوکل بس کا ڈرایئور ہے۔اس نے اپنی بس میں سفر کرنے والی ایک طالبہ کے ساتھ پہلے دوستی کی ، اس کی تصاویر اور ویڈیو بنائی ، ملزم نے ان تصاویر اور ویڈیو کو لڑکی کی سسرال میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجا جس کی وجہ سے اسے طلاق ہو گئی۔