سشمیتا کی شادی کم عمر دوست سے ہوگی

November 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے سےعمر میں 15 برس چھوٹے دوست سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے اور ایکتا کپور کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، روہمن نے سشمیتا کو پرپوز کیا جس کے بعد دونوں شادی پر آمادہ ہوئے۔

اب دونوں نے اپنی اس طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے،سشمیتا اور روہمن اگلے سال شادی کے بندھن میںبندھ جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس شادی کی دوسری اہم وجہ سشمیتا کی لے پالک بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جو خود بھی روہمن اور سشمیتا کی دوستی کو رشتے میںبدلنا چاہتی ہیں۔


سشمیتا نے اس دیوالی پر روہمن کے ساتھ انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی جس میں ان کی دونوں بیٹیاں اور روہمن ایک ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جاچکا ہے، تاہم سشمیتا نے ان میں سے کسی کو بھی اپنا ہمسفر نہیںبنایا۔