• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن، ملائیکہ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور معروف اداکار ارباز خان کی اہلیہ و اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکار ارجن کپور اور دبنگ اداکار سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائیکہ اروڑا کے حوالے کچھ روز سے ئی خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ اس سے متعلق دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ارجن اور ملائیکہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی کس مہینے یا تاریخ کو ہوگی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں اگلے سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارجن کپور آج کل ایک دوسرے کےساتھ وقت گزارتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز کرن جوہر کی جانب سے دی جانے والی دیوالی کی پارٹی میں بھی یہ دونوں ہی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے۔

واضح رہے چند روز قبل اٹلی کے شہر میلان میں ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کو ایک ساتھ ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا اور دونوں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیجس کے بعد سے یہبات پھیل گئی کہ یہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

دوسری جانب ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپورکی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین